Print this page

سانحہ ہزارگنجی میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر علامہ راجہ ناصرعباس کا ملت پاکستان اور ریاست پاکستان کیلئے اہم پیغام

12 اپریل 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا سانحہ ہزارگنجی میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرملت پاکستان اور ریاست پاکستان کیلئے اہم پیغام میں کہنا تھاکہ ايک بارپھر شیطان بزرگ امریکہ ، عالمی صیہونزم اور ریجن کے خون آشام ، امریکی اور صیہونی نوکروں کے آلہ کاروں نے وطن عزیز کے بے گناہ بیٹوں کو اپنے تیر ستم کا نشانہ بنایا اور بزدلانہ حملے میں انہیں شھید اور زخمی کیا ۔دعا ہےکہ خدا وند متعال ان مظلوم شھداء کی مغفرت فرمائے ، ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرے ،ہم اس احمقانہ، بزدلانہ اور ظالمانہ حملے کی بھر پور مذمت کرتےہیں ۔یہ سب سانحات دراصل ہمارے ملک کی سالہا سال سے ملکی مفادات کے خلاف خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور جو کسی نہ کسی طرح سے ابھی تک جاری و ساری ہیں ۔عالمی دہشت گرد امریکہ جو مغربی ایشیا سے لیکر جنوبی ایشیا اور افریقہ کے اسلامی ممالک کو توڑ کر، انہیں resize کر کے reshape کرنا چاہتاہے، اس خطے کو اکھاڑ پچھاڑ کا تختہ مشق بنانے میں مصروف عمل ہےاور بعض مسلمان ممالک اس کام میں امریکہ کے فرنٹ میں کا رول ادا کر رہے ہیں، جن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سر فہرست ہیں،یمن کی جنگ ہو، یا شام اور عراق میں داعش اور دوسرے دہشت گردوں کی لاجسٹک سپورٹ ہویا مالی تعاون، اور اسرائیل کو محفوظ بنانے اور فلسطین پر اس کے قبضے کو قانونی حیثیت دینے کے لئے deal of century ہو، یا لیبیا میں دہشت گردی اور نا امنی ہو ان سب کاموں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمران پیش پیش ہیں۔امریکہ کی عالمی سطح پر hegemony کو مغربی ایشیا سے چیلنجز اور خطرات درپیش ہیں وہیںجنوبی ایشیا سے بھی ہیںوہ اس خطے کو بھی ناامن رکھنا چاہتاہےور اسی لئے داعش کو بھی اس حساس اور اسٹریٹیجک ریجن میں مختلف علاقوں سے داعش جیسے گروہ بھی منتقل کیے جا رہیں ہیں ۔جن کاھدف اس جنوبی ایشیا کو destablize کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اگر چاہتاہے کہ یہ ریجن اور خود پاکستان پرامن ہوجائے تو پھر ہمیںامریکہ ، عالمی صیہونزم اور انکی پالیسز کو اسلامی ممالک میں انجام دینے والے " فرنٹ مین آلہ کاروں سے پاکستان کو بچانا ہو گا ۔اپنی خارجہ پالیسی اور داخلہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دینا ہو گا ۔وگرنہ ہم ہرروز وطن عزیز کے بے گناہ بیٹوں کے جنازوں کے ٹکڑے اٹھاتے رہیںگے اور ان کے پسماندگان کو طفل تسلیاں دیتے رہیں گے ۔صاحبان اقتدار یہ جان لیں کہ خدا وند متعال کا انتقام شدید ہو گا، اور اللہ ہی مظلوموں کا حامی اور ان کا انتقام لینے والا ہے ۔یہ بات ذہن نشین رہے کہ قاتلوں کو مین اسٹریم میں لانے کے نام پر انہیں معافی دینے والے بھی ایک دن ضرور قادر مطلق کی بارگاہ میں کٹہرے میں کھڑے ھونگے اور جوابدہ ہونگے ۔اس وقت دکھی دل کے ساتھ خدا وند متعالی کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ وہ اہل وطن کو ان طوفانوں کا مقابلہ کرنے کا شعور، بصیرت اورہمت دے ، اپنی قوم کے مظلوموں کی خدمت میں عرض ہے کہ ہمیںاپنے دشمن کو پہنچاننا چاہئے جو ڈیرہ اسماعیل خان سے لیکر بلوچستان اور کراچی تک ہمیں قتل اور شہید کر رہاہے، وہ کونہ ہے؟ اور ایسا کیوں کر رہاہے ۔اس کی وجہ یہی ہے کہ و ہ ہمیں اپنے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے ۔وہ پاکستان کو توڑنا چاہتاہے تا کہ یہ سارا خطہ ٹوٹ جائے، اور وہ جانتا ہے کہ اہل تشیع اور اولیاء اللہ سے محبت کرنے والے اہل سنت اور سیکورٹی کے اداروں کے جوان اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، جب دوسرےلوگ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتےہوئے داعش، القاعدہ اور دوسرے دہشت گروہوں میں ڈہل سکتے ہیں اور پھر وطن اور اہل وطن پر کاری ضربیں لگا سکتے ہیں تو وہ اس وقت اہل تشیع اور ہمارے اولیاء اللہ کو ماننے والے اہل سنت بھائی نہ صرف ایسا نہیں کر سکتے بلکہ اس کا راستہ روکتے ہیں اور روکتے رہیں گے ۔لہذا انہیں مارو، انہیں کمزور کرو، انہیں مایوس کرو تا کہ وطن کے دفاع کی نیچرل فرنٹ لائن کو توڑ دیا جائے ۔آپ کی استقامت، صبر اور حوصلے سے دشمن ناکام ھوگا ، اور وطن میں موجود گھس بیٹھیے رسوا ہونگے ۔ہمارے قاتل امریکہ، عالمی صیہونزم اور ان کے نوکر بعض عرب حمکران اور ملک میں موجود ان کے ساتھی ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree