سانحہ ہزار گنجی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

12 اپریل 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ ہزار گنجی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں۔کو ئٹہ عوام کے لئے نوگو ایریا اور دہشت گروں کے لئے فری زون بن گیا ہے۔دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے سانحہ ہزار گنجی کی شدیدالفاظ میں مذمت کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی آزادانہ کاروائیوں میں تیزی تشویش ناک ہے کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر کی سیکورٹی سنبھا لی نہیں جار ہی سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی رٹ قائم ہے۔ صوبائی حکومت روائتی مذمتی بیانات دے کر واقعات سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ملک بھر کے حساس اور بدامنی کا شکار علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کراچی کی طرح بے رحمانہ عسکری آپریشنز کرکے ان درندوں کو شان عبرت بناکر عوام کی جان مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ملک دشمن دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو لوگ بیرونی ایجنڈے پر وطن عزیز کی بے گناہ عوام سیکورٹی فورسز اور املاک کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔وہ کسی بھی بیانیہ کو نہیں مانتے۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں ایسا کرنا ان کو آکسیجن فراہم کرنے کے مترادف اور ہزاروں شہدا کے لہوکو ضائع کرنا اور لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔سانحہ ہزار گنجی کے بے گناہ اور غریب پاکستانی شہیدوںکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ حکومت شہدا کے لواحقین کو کے لئے فوری معاوضے کا اعلان کرئے اور واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree