خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے کراچی میں جاری دھرنے اور مطالبات کی حمایت میں کل ملک بھرمیں یوم احتجاج منایاجائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

02 مئی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس کی کراچی میں صدارتی کیمپ آفس کے سامنے پانچ روز سے جاری جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کی حمایت میںکل جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کی اپیل۔ ایم ڈبلیوایم کی چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اہم اضلاع میں بھر پور احتجاجی مظاہروں کی تیاری مکمل۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں جاری خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنی ماوں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینا ہو گا۔ بے گناہ افراد کو اسطرح سے غائب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ایسی صورت حال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست اور حکمرانوں سے مایوس ہو جائیں دھرنے میں بیٹھے لوگ صدر پاکستان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں صدر پاکستان کو دھرنے میں بیٹھے لوگوں کے مطالبات پر عملد رآمد کروانے کے لئے اپیل کرتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree