Print this page

اسد نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے وفدکی پی پی پی رہنما قمرزمان کائرہ سے ان کے جواں سال فرزند کے انتقال پر تعزیت

07 جون 2019

وحدت نیوز(لالہ موسیٰ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ سےلالہ موسیٰ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کے جواں سال فرزنداسامہ قمر کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی بھی کی۔

 سید اسد عباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نےایم ڈبلیوایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا،وفد میں علامہ ملازم نقوی اور علامہ تنویربھی شامل تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree