علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے ملت جعفریہ ایک نڈرقومی رہنما سے محروم ہوگئی ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

08 جون 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ محمد عباس کمیلی کے انتقال پر ملال پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے ملت جعفریہ ایک نڈرقومی رہنما سے محروم ہوگئی ۔مرحوم نے ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ موثر آواز بلند کی ۔ جعفریہ الائنس کا قیام ان کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے ۔انہوںنے اپنی سینیٹر شپ کے دور میں ایوان بالا میں بھی ہمیشہ شیعہ نسل کشی اور حقوق کی پامالی پرببانگ دہل صدائے حق بلندکی۔علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ خدا انہیں جوار آئمہ معصومین ؑمیں محشورفرمائے۔ان کے اہل خانہ اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ عباس کمیلی کی رحلت پر سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree