Print this page

امت مسلمہ کا مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مزارات مقدسہ کو جلد دوبارہ تعمیر کیاجائے،علامہ مقصودڈومکی

11 جون 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) ۸ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے عالمی یوم احتجاج کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ مدینہ طیبہ کے جنت البقیع اور مکہ معظمہ کے جنت المعلیٰ میں واقع اہل بیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ  کے مقدس مزارات کو منہدم کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غمزدہ کردیا گیا، آئمہ اہل البیت ؑ کے مقدس مزارات آج بھی کروڑوں انسانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ آل رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات مقدسہ جلد دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔                    

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں  ۴۴۳۱ ھ میں آٹھ شوال کے دن جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مقدس مزارات منہدم کرکے عالم اسلام کو سوگوار کیا گیا۔جنت البقیع میں چار آئمہ اہلبیت ؑ اور دس ہزار صحابہ کرام ؓ مدفون ہیں۔ یوم انہدام جنت البقیع کو ہم اس ظلم و بربریت کے خلاف یوم سوگ اور یوم احتجاج  کے طور پر منائیں گے۔              

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، جنہوں نے ہر جگہ اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام  اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ۸ شوال کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی جنت البقیع اور جنت المعلیٰ دوبارہ تعمیر ہوگا۔

 

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree