علم اور ایمان ایک ساتھ ہیں اگر علم بغیر ایمان کے حاصل کریں گے تو تقوی بے معنی ہو جائے گا، علامہ شبیر بخاری

28 جون 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظم سازی علامہ شبیربخاری نے نے سنٹرل سیکرٹریٹ میں نماز ظہرین میں درس دیتے ہوئےکہاکہ اسلام میں کسی بھی نیک پاکیزہ انسان کے لئے 2 بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے 1 تقوی 2علم ۔علم اور ایمان ایک ساتھ ہیں اگر علم بغیر ایمان کے حاصل کریں گے تو تقوی بے معنی ہو جائے گا 4 احادیث جو علم کی فضیلت پر دلالت کرتی ہیں طلب العلم علی کل مسلم و مسلمہ / اطلبوالعلم المھدالی الحد / اطلبوالعلم ولو بالسین / العلم نور واللہ یقذف لمن یشاء فی قلبہ / الحکمہ ضالتہ المومن /  ان احادیث مبارکہ روشنی میں گفتگو کی گئی آقا صاحب نے فرمایا کہ علم بغیر تقوے کے ایسے ہے جیسے بیج بغیر چھلکے کے کاشت کیاجائے وہ کبھی بھی نہیں اگے گا ایمان باعمل صالح اور علم باتقوی ایک ہی چیز ہے ۔ بو علی سینا اور جابر حیان کی مثالیں پیش کیں۔

 انہوں نے جابر بن حیان کی مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ جب ان کا وقت رحلت قریب پہنچا تو ایک فقیہ ان کی تیمارداری کے لئے ان کے گھر گئے جابر فقیہ سے وراثت کا مسئلہ دریافت کیا تو فقیہ نے جواب دیا اب کیا فائدہ اب تو آپ کی آگے کی تیاری کریں اتنے میں جابر نے کہا کہ مجھے بتائیں اگر آدمی ایک مسئلہ جان اور سمجھ کر اس دنیا سے رخصت ہو تو بہتر ہے یا پھر جھالت میں چلا جائے فقیہ نے کہا جان کر اتنے میں انہوں نے مسئلہ وراثت ان کو بتایا اور چل دیئے فقیہ فرماتے ہیں کہ میں ابھی گھر سے باہر محلے میں ہے تھا جابر کے کے گھر سے رونے کی آوازیں بلند ہو گئیں دیکھیں عزیزان ایک یہ زندگی ہے اور ایک آج کے دور کو دیکھ لیں ۔

 اسی طرح بوعلی سیناکے بارے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ بو علی سینا نے 12 سال کی عمر میں پڑھنا شروع کیا اور تجربات کرتے ہوئے اس زمانے بادشاہ تک پہنچے اور اپنا نام پیدا کیا اور دیکھیں آج پورا مغرب ان میڈیکل سائنس پر کھڑا ہے انہوں کتنی مشکلات میں علم حاصل کیا آج جیسے ایٹم کی تعلیم پر پابندی اس زمانے میں لائبریریوں پر قدغن تھی اور اس دور میں جب بو علی سینا نے بادشاہ کا علاج کیا تو بادشاہ نے ایک سال کے لئے اپنی لائبریری استعمال اور استفادہ کرنے کی اجازت دی یہ ہے چھٹی ساتویں ھجری کی تعلیم اور آج ذرا مشاھدہ فرمائیں اتنا جدید دور ہونے کے باوجود ہم تعلیم بغیر تقوی اور بغیر ہدف کے حاصل کر رہے ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں علم و عمل کی دولت سے نوازے آمین ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree