Print this page

یافث ہاشمی جیسے محب وطن قانون دان کا اسلام آباد جیسے اہم شہر سے اغواءانتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام ہے،ناصرشیرازی

13 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور معروف قانون دان سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، سابق نائب صدرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک محب وطن قانون دان کا اسلام آباد جیسے اہم شہر سے اغواءانتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام ہے ۔ہم ان کی جلد از جلد باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ہم ان کی جبری گمشدگی کے خلاف تمام بارکونسلز کے ساتھ مل کر آواز بلند کریں گےخاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ناصرشیرازی ایڈوکیٹ نے کہاکہ پاکستان میں مکتب اہل بیت ؑ سے تعلق رکھنے کو جرم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اس پر اپنی آواز بلندکریں گے۔ملی تنظیمیں خصوصاًمجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او مسنگ پرسنز کے مسئلے پر لیڈنگ رول پلے کریں گی۔ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔اس طرح سے کسی فردکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہم ترین مقام کے اغواءکیاجاناآئین اور قانون کے ساتھ مذاق ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ یافث نوید ہاشمی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ان کے اہل خانہ دوست احباب سب اس وقت شدید قرب وتکلیف کے کیفت سے دوچار ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree