Print this page

مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنان کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے، ناصرشیرازی

14 اگست 2019

وحدت نیوز(لاہور) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ ق،پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کے ہمراہ 15 اگست کو گورنر ہاؤس سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جانے والی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی" کے حوالے سے پریس کانفر نس۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا ،تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹر ی پنجاب شعیب احمد صدیقی نے بھی پریس کانفرنس میںاظہار خیال کیا۔

گورنرپنجاب نے کہاکہ کل بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقعہ پر لاہورمیں گور نر ہائوس کے مین گیٹ سے 5بجے پنجاب اسمبلی تک مارچ ہوگا جسکے لیے تمام انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔ مارچ میں کسی جماعت کا نہیں صرف پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا نظر آئیگا اور دنیا بھر کو پیغام دیں گے ہم کشمیر یوں کے ساتھ اور بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ بھارت کی جانب سےکشمیر عالمی قوانین کو پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انسانی حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بھارتی اقدام کے نتیجے میں لاکھوں کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کشمیری دیکھ رہے ہیں کہ پوری دنیا سے کون ان کے حق میں آواز اٹھاتا ہے ۔کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد بروقت اقدام ہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ ہم بیشک پرانے سیاسی اتحادی ہیں لیکن ہمارا یہاں جمع ہونا سیاسی مقاصد کیلئے نہیں بلکہ مظلوم کشمیری عوام کی خالصتاًاسلامی ، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر حمایت کیلئے ہے ۔ انشاءاللہ ہم کل مولاعلی ؑ کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام حمایت اور ظالم بھارتی حکومت کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ نکلیں گے۔

ناصرشیرازی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنان کل کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ جنکے ہاتھوں میں فقط پاکستان اور کشمیرکے پرچم ہوں گے ۔ یہ ریلی ہماری پاکستانیت کا اظہار ہوگا جس سے ہم تمام کشمیریوں ، عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو پیغام دیں گےکہ پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے شابہ بشانہ ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree