Print this page

جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے مطالبات کی بھرپورحمایت اور حکومت سے بے گناہ اسیروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

08 ستمبر 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) لاپتہ افراد کا مسئلہ قانون نافذ کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔دھرتی کے بیٹے اپنے ہی وطن میں گم ہیں کون جوابدہ ہے ۔کئی کئی سال سے اُن کی مائیں بہنیں،اولاد اسب اُنکے پریشان ہیں آخر ان کے پیاروں کو زمین نگل گئی ہے یا آسمان کھا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار سر براہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے،اگر ان پہ کوئی کیس ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ سالوں سے ان نوجوانوں کو غائب کیا ہوا ہے،ملت جعفریہ کےجبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے مطالبات کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بے گناہوں کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کی فول پروف سیکیورٹی کو حکومت یقینی بنائے،اور عزاداری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے انتظامیہ عزاداروں کو سہولیات فراہم کرے، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمام مسلم امہ کی مشترکہ میراث ہے،مٹھی بھر شرپسندوں کے سبب پوری قوم مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں،عزاداران امام عالی مقام علیہ السلام اپنی محافل و مجالس میں اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھیں، اور مظلومین جہاں بالخصوص کشمیر، فلسطین، یمن کے مظلومین کو یاد رکھیں، یہی عزاداری کی اصل روح ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree