عوامی مسائل میں اضافے کے باعث تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھو رہی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

20 جنوری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ خارجی محاذ پر ناکامی کے ساتھ ساتھ حکومت کی گرفت داخلی معاملات پر بھی کمزور پڑتی جا رہی ہے۔عوام کو آئے دن کسی نہ کسی نئی مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔عوامی مسائل میں مسلسل اضافے کے باعث تحریک انصاف کی حکومت اپنی مقبولیت تیزی سے کھو رہی ہے۔عوام نے جس تبدیلی کے لیے موجودہ حکومت کومنتخب کیا تھا اس کا دور دور تک کوئی نام ونشان نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔مہنگائی نے عوام کا پہلے ہی بھرکس نکال دیا ہے۔حکومت کی ناقص انتظامی پالیسیوں کے باعث متوسط طبقہ بھی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ حکومت کو آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور ہنگامی بنیادوں پر کوششوں کا فوری آغاز کرنا چاہیے۔ اگر مصنوعی قلت پیدا کر کے مختلف قسم کے بحران پیدا کیا جارہے ہیں تو ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔ایسے لوگوں کے خلاف بلاتخصیص کاروائی ہونی چاہیے جو عوام کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے ملازمتوں کے وعدے پورے کرے تاکہ ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ ہو۔کسی بھی ملک کے نوجوان اور تعلیم یافتہ طبقہ اس ملک کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے۔انہیں نظر انداز کرنا ملکی تباہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر کے ان کے اندر پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ کیا جائے۔ موجودہ حکومت مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے میں ناکام رہی تو پاکستان کی سیاست میں اس کا مستقبل ہمیشہ کے لیے تاریک ہو جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree