ایم ڈبلیوایم کے تحت چہلم شہدائے مقاومت کے موقع پر اسلام آباد میں فقیدالمثال اجتماع، مذہبی جماعتوں اور عوام کی بھرپور شرکت

10 فروری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام چہلم شہدائے مقاومت اسلام کا عظیم الشان اجتماع وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ملی یکجہتی کونسل، جماعت اسلامی اور تنظیم اہل حرم سمیت متعدد شیعہ سنی جماعتوں کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔شرکا ءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جن پر مظلومین عالم کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے شہیدقاسم سیلمانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور امریکی عزائم کی نابودی تک ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے نعرہ بازی بھی کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا اولین دشمن ہے اس سے خیر کی امید رکھنااپنے آپ کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہے۔احسان فراموشی اور پیٹھ میں چھرا گھونپنااس کی پرانی روایت ہے۔انہوں نے کہا مسلمان حکمرانوں کی بقا اور امت مسلمہ کے تحفظ امریکہ سے دوری کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں۔امریکہ نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امت مسلمہ کے خلاف اپنے مذموم ارادوں کا پردہ چاک کیا ہے۔امریکہ نے مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہوں کی راہ کی رکاوٹ دور کرنے کے لیے قاسم سلیمانی کی شہادت کی شکل میں امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔استعماری قوتیں اس حقیقت کو ذہن نشین کر لیں کہ حکمران چاہے ان کےاطاعت گزار بن جائیں قوم کے ہر بچے کی زبان پر امریکہ اسرائیل مردہ اور مقاومت زندباد کی صدا ہمیشہ بلند رہے گی۔

انہوں نے کہا ہماری خارجہ پالیسی تو نہ عوامی خواہشات کے تابع ہے اور نہ ہی ایک باوقار ریاست کے شایان شان ہے۔یہ امریکی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے۔قوم کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کے نعرے محض خوش نما انتخابی دعووں کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ہم اپنے قومی وقار کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔حکومت ایسی خارجہ پالیسی کا اعلان کرے جو بیرونی دباو ¿ سے آزاد اور ملک و قوم کے حقیقی مفاد میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ظالموں کے مخالف رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree