Print this page

مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی کی بولان ڈھاڈر سے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات

11 فروری 2020

وحدت نیوز(بولان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بولان ڈھاڈر سے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات کی اور انہیں وزیر تعلیم بننے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کی تعمیر و ترقی بہتر نظام تعلیم سے مشروط ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار یار محمد رند اپنے دور میں بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree