Print this page

پیس کونسل اورکوٹ مومن سوشل ویلفیئرکے عہدیداران کی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی سے ملاقات

12 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکرٹریٹ میں پیس کونسل کے عہدیداران اور کوٹ مومن سوشل ویلفیئرکے ذمہ داران کی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔

اس موقع پر ناصرعباس شیرازی نے پیس کونسل کے عہدیداروں کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور ملی وحدت اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔وفد میں پیس کونسل فرانس کے ذمہ دار شاہد گوندل سمیت درجنوں عہدیداران شریک تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree