Print this page

غریب عوام اور مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت فقط اعلانات تک محدود ہے، علامہ مقصودڈومکی

02 اپریل 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) ضلع جیکب آباد کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر ، لاک ڈاون کی صورت حال اور غریب اور دھاڑی دار مزدوروں کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غریب عوام اور مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت فقط اعلانات تک محدود ہے اگر اس وباء کے سبب لاک ڈاون میں مزید اضافہ کیا گیا تو لوگ فاقے سے مریں گے۔اس موقع پر جدوجہد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ کرونا وائرس کو قوم کے درمیان اختلاف کا سبب نہ بنایا جائے ہمیں متحد ہو کر اس وباء کو شکست دینی ہے۔

جسقم رہنما عبدالمنان سندھی نے کہا کہ وڈیروں اور منتخب نمائندوں کو اس وقت غریب  عوام کے درمیان ہونا چاہیے تھا مگر کروڑوں روپے الیکشن پر خرچ کرنے والے آج ایک روپیہ غریب ووٹر پر خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں۔جماعت اصلاح المسلمین کے رہنما عبدالباقی طاہری ، ڈومکی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنما استاد عبدالفتاح ڈومکی، مسلم لیگ ف کے رہنما مقدم فداحسین لاشاری ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مقدم فداحسین لاشاری ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احسان علی سہاگ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما صاحب خان، اقلیتی رہنما دیشی رام کمار و دیگر شریک ہوئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree