Print this page

بلوچستان میں دہشتگردحملہ اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار مذمت

09 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کی شدید مذمت ۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔پاک فوج کو نشانہ بنانے والوں کی پشت پر بھارت کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے تک امن نہیں ہو سکتا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،پاک فوج کو نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے غدار اور عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہا کہ بھارت عالمی دہشت گرد اور پڑوسی ممالک کی خودمختاری کے خلاف سرگرم ہے۔شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک اور بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree