Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات ، بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

17 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربرا ہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمعروف عالم دین اور مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان بھائی محمد یحییٰ جعفری کے انتقال پرملال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنر ل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ خدا دکھ کی اس گھڑی میں تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree