Print this page

کربلا عالم انسانیت کی عظیم درسگاہ کا نام ہے جہاں عاشقان خدا نے اللہ کے دین کی بقا کی خاطر اور رضائے الہی کیلئے مراحل امتحان کامیابی سے طے کیے، علامہ مقصودڈومکی

17 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(رانی پور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رانی پور پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے دنیا کو آزمائش کا مکان قرار دیا ہے۔اللہ تعالی نے انسانوں کے لٸے پانچ مراحل امتحان قرار دیئے ہیں اور جو صاحبان ایمان ہیں وہ ان مراحل امتحان میں سرخرو اور کامیاب نظر آتے ہیں جن میں پہلا امتحان خوف کا دوسرا بھوک کا تیسرا ملکیت میں کمی چوتھا جان میں کمی اور پانچواں اولاد کی کمی ہے۔اس ذریعے اہل ایمان کا امتحان لیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عاشقان خدا نے ہر زمانے میں عشق خدا میں یہ تمام مراحل امتحان صبر و رضا کے ساتھ برداشت کیے کربلا عالم انسانیت کی عظیم درسگاہ کا نام ہے جہاں عاشقان خدا نے اللہ کے دین کی بقا کی خاطر اور رضائے الہی کیلئے مراحل امتحان کامیابی سے طے کیے اسی لیے ہم کربلا والوں کو انصار اللہ اور اور اللہ کے دین کے مددگار کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں میں اہل ایمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خدا کے دین کی سربلندی کے لئے مصائب و آلام کو برداشت کریں اور باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے  ڈٹ کر میدان میں کھڑے ہو جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جو مقدمات قائم کیے گئے آج عاشقان اھل بیت راہ خدا میں مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اس امتحان میں ثابت قدم رہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree