Print this page

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس

29 اکتوبر 2020

وحدت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین،مہتمم جامعتہ المنتظر لاہور اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ قاضی صاحب قبلہ کی ناگہانی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے ، مرحوم نے ملت جعفریہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان کی ملی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خداوند کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree