Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا برصغیر کے نامور عالم دین علامہ ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر اظہار افسوس

25 نومبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ممتازعالم دین اور علامہ سید حسن ظفرنقوی کے ماموں علامہ ڈاکٹر کلب صادق نقوی کے انتقال پر دلی افسوس اوررنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ برصغیر کے ممتاز عالم دین، مفکراور اتحاد امت کے داعی جناب مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی وفات عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والاخلاء مدتوں پورا نہیں ہوگا۔خانوادہ اجتہاد کے چشم وچراغ کی رحلت پر گہرے دلی افسوس اور ان کے خانوادگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree