Print this page

نامور عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ کی رحلت، علامہ راجہ ناصرعباس سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

26 نومبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ باقرعباس زیدی اور دیگرقائدین نے نامور عالم دین اور اسکالر علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ گرامی کےانتقال پرملال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی کا غم دنیا کا سب سے بڑا غم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آقائےمرتضیٰ زیدی او ردیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، خدا وند متعال تمام لواحقین کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ محترمہ کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ خدائے کریم مرحومہ کو جوارجناب شہزادی کونین ؑ میں محشور فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree