Print this page

عوام سے کی گئی خیانتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خلاف واویلا کر رہی ہے، اسدعباس نقوی

07 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث ہے۔صرف حکومتی اقدامات سے کسی بھی آفت ناگہانی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے عوام کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوس عوام کی جانیں داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا عوام سے کی گئی خیانتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خلاف واویلا کر رہی ہے۔ قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کا کوئی حربہ اب کامیاب نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو کورونا کی صورتحال پورے ملک میں بے قابو ہو جائے گی۔حکومت مخالف جماعتوں کے مسلسل اجتماعات اس حقیقت کا عکاس ہیں کہ انہیں عوام کی صحت اور جان و مال کی کوئی فکر نہیں۔ان کا مقصد عوام کو ڈھال بنا کر اپنے ان اثاثوں کو بچانا ہے جو عوام کا پیسہ لوٹ کر بنائے گئے ہیں۔

اسد عباس نقوی نے کہاکہ پی ڈی ایم کو آزادانہ جلسے اور جلوسوں کی اجازت دے کر حکومت نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو بھی دانشمندی دکھاتے ہوئے عوام کو صحت سے متعلقہ درپیش مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرانی چاہئیے تھی لیکن ان کے اقدامات سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کے مقاصد عوامی نہیں بلکہ ذاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے مفاد پرستوں اور موقعہ شناسوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree