Print this page

پاکستان کی تاریخ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول جیسا دلسوز اور بھیانک کوئی دوسرا واقعہ موجود نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

16 دسمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے دلسوز اور بھیانک کوئی دوسرا واقعہ موجود نہیں۔ تعلیم کے حصول کے لیے سکول جانے والے معصوم طلبا کو شہید کر کے دہشت گردوں نے یہ ثابت کیا کہ ان کا کسی مذہب سے ہی نہیں بلکہ انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں۔بے رحمی و بربریت کی یہ داستان ہر سال سانحہ پشاور کےغم کو تازہ کر دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا 144 خاندانوں نے جو قیامت دیکھی اس کا غم قوم کے ہر فرد نے اپنے دل پر محسوس کیا۔ جنگ کی سنگین صورتحال میں بھی تعلیمی اداروں یا بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ اس سانحہ نے شدت پسندوں کے خلاف پوری قوم کو متحد کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو تیزی آئی وہ ننھے شہیدوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم مذہبی  جماعتیں اور لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے والے شدت پسند گروہ کسی بھی رعایت کے قطعاً مستحق نہیں۔جن عناصر نے تین دہائیوں تک ارض پاک میں خون اور  بارود کا کھیلا انہیں عبرتناک انجام تک دوچار کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انتہا پسندوں کے ساتھ معمولی سی لچک بھی ملک و قوم کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہو گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree