Print this page

ناصرشیرازی کےسربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے وفد کی وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر سے ملاقات

22 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ علامہ اعجاز بہشتی اور انجینئر مہر سخاوت مہر بھی موجود تھے ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطین اسرائیل کشیدگی اور پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree