Print this page

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی سے ملاقات

11 جون 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی این اے 46 کرم ساجد حسین طوری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان و چیئرمین سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز (سی پی جی ایس) سید ناصر عباس شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

 اس موقع پردونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید ناصر عباس شیرازی نے ساجد حسین طوری کو پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کا صوبائی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں پاراچنار کی صورت حال سمیت کرم ایجنسی اور خیبر پختونخواہ کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree