Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس ودیگر قائدین کا ایم ڈبلیوایم سند ھ کے رہنما ناصرحسینی وکراچی ڈویژن کے رہنما شبیرحسینی کی والدہ محترمہ کی رحلت پر اظہار افسوس و تعزیت

27 نومبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ناصر حسینی اور کراچی ڈویژن کے رہنما شبیر حسینی کی والدہ گرامی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں ،مرحومہ گذشتہ چند روز سے شدید علیل تھیں، مرحومہ کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین اور سندھ بھر کے اضلاع کے سیکریٹری جنرل صاحبان ودیگر عہدیداران نے تعزیت اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین وعہدیداران نے اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں برادر ناصر حسینی اورشبیر حسینی سمیت دیگر پسماندگان سے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم سب دکھ کی اس کھڑی میں آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں،خداوند کریم کے دعاگو ہیں کہ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحومہ کی مغفرت ،بلندی درجات اور برادر ناصر حسینی اور شبیر حسینی و اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الٰہی آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree