Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

02 دسمبر 2021

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر آمد،شیخ رشید کے بھائی کے انتقال پر علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

علامہ ناصر عباس کے ہمراہ مرکزی قائدین سید اسد عباس اور مظاہر شگری بھی موجود تھے۔علامہ ناصر عباس نے شیخ رفیق قمر کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رفیق قمر کا انتقال صحافتی حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree