Print this page

امریکہ کی خوشنودی کیلئے شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا ہے،امریکہ کے جو یار ہیں وہ ملک کے غدار ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

21 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)شیریں مزاری کی گرفتاری پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شدید مذمت، میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ انتقامی سیاست نون لیگ کا وطیرہ ہے۔ماڈل ٹاؤن جیسے بھیانک واقعات نون لیگ کی شناخت بن چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی بدترین بحرانوں کا شکار ہے۔سیاسی مخالفین کے ساتھ انتقامی کارروائیاں ریاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے،امریکہ کی خوشنودی کے لیے شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا ہے،امریکہ کے جو یار ہیں وہ ملک کے غدار ہیں۔ڈاکٹر شیریں مزاری پر بےبنیاد مقدمات کے اندراج پر اعلی عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree