Print this page

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس کا آغا حامدعلی شاہ موسوی کے انتقال پر اظہار تعزیت، نماز جنازہ میں شرکت

25 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی خالق حقیقی سے جا ملے ، ان کی رحلت پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ بزرگ عالم دین سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔قوم ایک بزرگ علمی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔

علاوہ ازیںمجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی موسوی کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی۔مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا کی۔

نماز جنازہ میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آغا موسوی ملت تشیع کی ایک علمی اور محترم شخصیت تھے۔ان کے حلقہ احباب میں شامل افراد ان سے دلی عقیدت رکھتے تھے۔ان کا انتقال ایک قومی سانحہ ہے جس پر ان کو چاہنے والی ہر آنکھ اشکبار ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree