Print this page

کشمور ضلع وانا اور وزیرستان کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

17 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے ضلع صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ضلع کشمور میں جاری اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے اختتام پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر  غلام مصطفیٰ میرانی امیر جماعت اسلامی ضلع کشمور ، دلمراد ڈاھانی صدر سندہ یونائیٹڈ پارٹی ضلع کشمور ، اکرم خان باجکانی صدر سندہ ترقی پسند پارٹی ضلع کشمور ، عبدالعزیز سومرو جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع کشمور ، سجاد احمد بروہی صدر قومی عوامی تحریک ضلع کشمور ، بشیر احمد میرانی ڈویژنل صدر پاک سرزمین پارٹی میزبان ایم ڈبلیو ایم کے ضلع صدر سردار زادہ میر فائق علی خان جکھرانی و دیگر رہنماؤں نے ضلع کشمور میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئے روز اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے سبب ضلع کشمور کے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ یہ بات کتنی شرمناک ہے کہ پولیس تاوان کی رقم ادا کرکے ڈیل کے تحت مغوی بازیاب کرا رہی ہے۔ کشمور ضلع وانا اور وزیرستان کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ معصوم بچوں کے اغواء اور ظلم و تشدد کا از خود نوٹس لے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree