Print this page

چیئرمین علامہ ناصرعباس جعفری کا جلیل القدرعالم دین آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر اظہار تعزیت

19 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جلیل القدرعالم دین ، آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و رہبر معظم سید علی خامنہ'ی، آپ کے خانوادہ، بزرگ علماء، شاگردان اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید محمد صادق روحانی ایک صالح اور باتقوی جید عالم دین تھے، آپکی دین اسلام کے لیے گراں قدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام آپ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔۔آمین یا رب العالمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree