Print this page

 آج وہ سب کچھ مملکت خداداد میں دھڑلے سے کیا جارہا ہے جس سے قائد اعظمؒ نے منع فرمایا تھا،علامہ احمد اقبال رضوی

24 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیانت ، امانت اور صداقت قائد اعظمؒ کی شناخت تھی۔ انہوں نے عمر بھر عوامی و قومی وسائل اور اثاثوں کی حفاظت کی، عوامی و ریاستی عہدے کو کبھی اپنی ذات کےلئے استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے اپنی کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کو پاکستان کی آزادی اور پھر معاشی استحکام کے لئے قربان کیا ۔ ایماندار قیادت سے قومیں عروج پاتی ہیں اور بدعنوان ارباب اختیار قوموں کے زوال کا سبب بنتے ہیں اور آج ہم دیکھ بھی رہے ہیں۔ انہوں نے قیام پاکستان کے فوری بعد اقربا پروری ،رشوت ستانی ،ذخیرہ اندوزی سے بچنے کی ہدایت کی تھی مگر آج وہ سب کچھ مملکت خداداد میں دھڑلے سے کیا جارہا ہے جس سے قائد اعظمؒ نے منع فرمایا تھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree