Print this page

 فرانسیسی اخبار چارلی ایبڈو کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

12 جنوری 2023

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے فرانسیسی اخبار چارلی ایبڈو کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ایبڈو وہ منحوس فرانسیسی اخبار ہے جو اس سے قبل انبیاء الہی آسمانی ادیان خصوصاً دین اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں بھی گستاخی کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ فقط ایک ملک کے سربراہ نہیں بلکہ وہ حریت و آزادی شجاعت و ایثار ظلم ستیزی اور مقاومت کے علمبردار دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہبرِ و رہنما ہیں جو نائب امام مہدی علیہ السلام کی حیثیت سے ولی فقیہ کے عظیم منصب پر فائز ہیں۔ ان کی ذات گرامی کی توہین سورج پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ اگر موجودہ دنیا کے لیڈروں میں تلاش کیا جائے تو علم و تقویٰ اور افکار و کردار کی پاکیزگی میں سید خامنہ ائ کا ثانی موجود نہیں وہ اپنے پاکیزہ کردار کے ذریعے سورج کی طرح دنیا کی تاریکیوں میں نور ھدایت پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے جھوٹے مغربی علمبردار سردار شہید کی تصویر سے کیوں اتنے خوفزدہ ہیں تعجب ہے جن کی نگاہ میں انبیاء کرام اور اولیائے خدا کی توہین آزادی اظہار کے زمرے میں آتی ہے وہ سید مقاومت اور سردار شہید کی فکر کے اظہار کو کیوں روکتے ہیں کیا یہ آزادی اظہار اور آزادی بیان نہیں ہے فیس بک اور سوشل میڈیا پر قدغن لگا کر حق و صداقت کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree