Print this page

چیئر مین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا علامہ سید سفیر سجاد شیرازی اور مولانا ناصر حسین گھلو کی ٹریفک حادثے میں وفات پراظہار تعزیت

21 جولائی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدرسہ مظہر الایمان و جامعۃالکوثر اسلام آبادکے فارغ التحصیل و متعلم حوزہ علمیہ نجف اشرف علامہ سید سفیر سجاد شیرازی اور مولانا ناصر حسین گھلو کے تلہ کنگ کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں میں داعی اجل کو لبیک کہ جانے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ مجالس عزا سے خطاب کیلئے جاتے ہوئے دونوں ذاکرین اہل بیتؑ نے اپنی جان قربان کی اور درجہ شہادت پر فائز ہوئے،پروردگار عالم مرحومین علامہ سید سفیر سجاد شیرازی اور مولانا ناصر حسین گھلو کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان خصوصاََ جامعۃ الکوثر و حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ اور طلاب کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔الہی آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree