Print this page

علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی علامہ سربراہ ادارہ منہاج الحسینؑ علامہ حسین اکبر سے ملاقات ،آزادی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت

25 نومبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)آزادی فلسطین ریلی کی دعوتی مہم کے سلسلے میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفدنے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور سربراہ ادارہ منہاج الحسین جوہر ٹاون لاہور علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔

اس موقع پرمرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی،ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی ملاقات میں موجود تھےملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی اور شرکاء ریلی کی شرکت جعفر بھائی اور سبطین بھائی کے ذمہ لگائی گئی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree