Print this page

دہشت گردی کے خاتمے کیلئےپاکستانی قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے،قوم کسی نئی آزمائش کی قطعی متحمل نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

13 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی میں چوبیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے، ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد پھرسے منظم ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے۔قوم کسی نئی آزمائش کی قطعی متحمل نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی جیسے حساس معاملات میں صاحبان اقتدار کو سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شدت پسندوں کی کمین گاہوں کا تدارک کافی نہیں بلکہ ان سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لانا ہو گا جو دہشت گردی کی مالی معاونت اور فکری آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک اور شہداء کی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree