Print this page

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں ایم ڈبلیو ایم نے وکیل مقرر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

28 فروری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں ایم ڈبلیو ایم نے وکیل مقرر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں ایم ڈبلیو ایم کا نمائندہ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو کیس میں فریق بنانے کا حکم جاری کیا تھا، آج کی سماعت کو ملتوی کرنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی تھی، جس میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ اسے وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دیا جائے، کمیشن کے حکم پر تحریری درخواست کمیشن میں جمع کروا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنا قانونی و آئینی حق ہے، جو جماعتیں اپنی مخصوص سیٹیں حاصل کر چکی ہیں انکی جانب سے باقی ماندہ نشستوں کے لیے کوشش کرنا غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدام ہے، صدر پاکستان کی جانب سے اجلاس بلانے سے پہلے مخصوص سیٹوں کا معاملہ حل کرنے کا نوٹ آئین وقانون کے عین مطابق ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ بندر بانٹ کی پرانی روش کو ترک کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ڈاکہ زنی سے باز رہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree