Print this page

پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی ضیاءالحق کی باقیات کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی اورشرمناک فعل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

02 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پی ٹی ائی کی جانب سے ہونے والے پرامن احتجاج پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک فعل قرار دیا ہے، عوام کے ووٹوں پر شب خون مار کر اقتدار میں آنے والے حکمران بدترین ڈکٹیٹر ضیاء الحق کی وہ باقیات ہیں جن کا ہر عمل آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا آئینی حق اور جمہوریت کا حسن ہے، ہر دور میں لا قانونیت اور مطلق العنانیت کو ہمیشہ سرنگوں ہونا پڑا ہے، جیت بالآخر حق وصداقت کی ہوتی ہے اور جھوٹ کو آخر کار رسوائی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے، آئین وقانون سے اپنے آپ کو بالاتر سمجھنے والی قوتوں کا ناکامی و نابودی ہمیشہ مقدر ٹھہرتی ہے یہ قدرت کا اٹل قانون ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree