Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے پی ٹی آئی رہنما وسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

18 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر سابق سپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ملاقات۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں ان  کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل  اتفاقِ رائے سے طے کرنے پر بھی گفت و شنید کی گئی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ودیگر رہنمابھی شریک تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree