Print this page

ادارہ خودی کے وفدکی سیدفضل عباس ایڈوکیٹ کی سربراہی میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات ،سینیٹر منتخب ہونے پر ملاقات

26 اپریل 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)ادارہ خودی کے وفد نے ادارے کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں ادارہ خودی کے وائس چیئرمین سید فرخ مہدی اور ترجمان جواد حیدر جوئیہ موجود تھے۔ ادارہ خودی کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

 اس موقع پر سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے ادارہ خودی کے زیراہتمام چلنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ادارہ خودی کی فعالیت اور پراجیکٹس کو سراہا اور اس ادارے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree