Print this page

گلگت بلتستان کے مستعفیٰ صوبائی وزیر سہیل عباس شاہ کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات

18 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)گلگت بلتستان کے وزیر قانون و صحت سید سہیل عباس شاہ نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم  گلگت بلتستان کے ترجمان و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سابق وزیر نے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جی بی کے عوام کے آئینی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کے عزم کو دہرایا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree