Print this page

سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم پاکستان اسدعباس نقوی کی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم پنجاب سید حسین زیدی سے ملاقات بردار بزگوار کی رحلت پر تعزیت

19 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس تقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان اورخطباء علماء ونگ کے مرکزی صدر جناب سید حسن رضا ہمدانی نے سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی رہائش گاہ پر  سید حسین زیدی سے ان مرحوم بھائی سید حسن زیدی کی وفات پر تعزیت پیش کی ۔سید اسد عباس نقوی نے خصوصی طور پر سید حسین زیدی سے تعزیت پیش کی اور سید حسن زیدی کی وفات کو خاندان کے لئے ایک المناک حادثہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور خانوادہ کے ہر فرد کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ سید حسن زیدی ایک بہت مخلص اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ مرحوم نے ہمیشہ خاندان کو جوڑے رکھا اور اپنی آخری سانس تک خاندان کے ہر فرد کا پرسان حال رہے ۔ ان کے  فرزند بھی ماشاءاللہ حسن بھائی کے تربیت شدہ ہیں ۔ اور ان شاءاللہ وہ بھی اپنے چچا سید حسین زیدی صاحب سے ملکر خاندان کی روایات کو ملحوظ خاطر رکھیں گے ۔ان شاءاللہ مجلس وحدت مسلمین کے ہر فرد کی دعا ہے اللہ تعالیٰ بحق اہلبیت علیہم السلام سید حسن زیدی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سید حسین زیدی اور دیگر زیدی سادات کے افراد کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree