Print this page

علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کےوفدکی قونصلیٹ جنرل ایران کراچی آقای حسن نوریان سے ملاقات

27 مئی 2024

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔ حالیہ سانحے میں شہید ہونے والے صدر اسلامی جہموریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی شہادت کی تعزیت و بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

 وفد میں مرکزی پولیٹکل سیکریٹری سید اسد نقوی ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری علماء ونگ صوبہ سندھ کے رہنماء علامہ اسحاق قرائتی، عزاداری ونگ کراچی کے صدر سید رضی حیدر رضوی، صوبائی رہنماء ناصر حسینی، مولانا عباس مطہری، کورنگی ضلع صدر سید عمران نقوی، ضلع غربی کے صدر سید میثم عباس اور وصی رضوی شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree