Print this page

عمران ریاض خان کو حج کی سعادت سے روکنے والے توہین عدالت اور گناہ کبیرہ کے بھی مرتکب ہوئے ہیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

03 جون 2024


وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف مزاحمتی صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو عدالتی حکم کے باوجود حج بیت اللہ کی سعادت سے روکنے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس xپر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے (سورۃ الانفال، آیت 34)نقل کی ہے ۔

اور اللہ انہیں عذاب کیوں نہ دے حالانکہ وہ مسجد حرام سے روکتے ہیں اور وہ اس کے اہل نہیں ہیں، اس کے اہل تو پرہیزگار ہی ہیں لیکن ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے۔،،

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود صحافی عمران ریاض خان کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے سے روکنا وزارت داخلہ کی جانب سے بدترین توہین عدالت ہے اور حج بیت اللہ جیسے مقدس مذہبی فریضے سے روکنے کی وجہ سے ایف آئی اے حکام و وزیر داخلہ گناہ کبیرہ کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ فارم 47 کے ناجائز مسلط حکمرانوں کے چہرے سے روز ایک نقاب اٹھتا ہے اور ان کا مکروہ کردار اور چہرہ سامنے آتا ہے۔ ہم عمران ریاض خان اور ان کی فیملی سے یہ کہتے ہیں کہ ہمت نہیں ہارنی اور دل نہیں چھوڑنا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree