Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی کی وفدکے ہمراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات اور اظہار تعزیت

20 جون 2024

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے نائب صدر علامہ اقبال بہشتی نے قائد اسلامی تحریک پاکستان اور بزرگ عالم دین علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور ان کے داماد سید تہذیب الحسن کی ناگہانی وفات پر تعزیت کی۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree