Print this page

یوم استحصال کشمیر بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف نفرت کے اظہار کا دن ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

05 اگست 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایکس x پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر بھارت کے ناپاک عزائم کے  خلاف  نفرت کے اظہار کا دن ہے۔مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم  کرنے کے لیے بھارتی حکومت کے یک طرفہ فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری ظلم و تشدد کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ قطعاً قابلِ قبول نہیں۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو  بھارتی  حکومت مسلسل پامال کر رہی ہے جو ایک عالمی ادارے کے لیے چیلنج ہے۔کشمیری عوام کی اخلاقی  و سفارتی حمایت کے لیے پاکستان کی حکومت کو موثر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ لڑنے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree