Print this page

غلام محمد صفی کی سربراہی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

14 اگست 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)کنونیر کل جماعتی حریت کانفرنس جناب غلام محمد صفی کی حریت وفد سمیت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے گھر آمد ۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نہایت گرمجوشی سے حریت وفد کا استقبال کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر جناب غلام محمد صفی نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ سینیٹر علامہ راجا ناصرعباس سے ان کے گھر سترہ میل میں ملاقات کی۔

کنونیر جناب غلام محمد صفی نے  سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  مقبوضہ کشمیر  کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھارہا ہے ۔ اکثر حریت قیادت کو گرفتار کر رکھا ھے۔بھارت کشمیری قوم کو Leaderless بنانا چاہتا ھے۔بھارت بڑی تیزی کے ساتھ اسرائیلی طرز پر کشمیر میں  Settlers ,کو آباد کر رہا ھے۔ کشمیر کا مسلم تشخص ختم کررہا ھے جس کے لیۓ اس نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی جعلی ڈومسائیل اجرا کئے ہیں۔بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کی مسلم اکثریت کو ختم کرکے وہاں ایک ہندوں ریاست بنانا چاہتا ھے جو انتہائی قابل تشویش اقدام ہے ۔

 کنونیر جناب غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس چاہتی ھے کہ پاکستان اور پاکستان کی تمام جماعیتں کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر آۓ اور ایک ہی بیانے  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جاری ظلم و بربریت ،ڈیموگرفی تبدیلی اور قتل و غارت کی شدید مذمت کرتے ھوۓ کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی ہر محاز پر حمایت جاری رکھیں گے۔جب تک نہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جاۓ . حکومت پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی سماجی مذہبی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد دل و جان سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ہر فورم پر کشمیریوں  کی ترجمانی کرونگا۔ حریت وفد میں جناب غلام محمد صفی سمیت، میر طاہر مسعود، الطاف حسین وانی، داود خان اچکزئی، مشتاق احمد بٹ،اعجاز رحمانی، چودھری شاھین، زاہد اشرف ،سید گلشن اور شوکت علی ابوذر شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree