Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کا لاہور میں سالانہ مجلس شہادت بی بی سکینہؑ سے خصوصی خطاب

20 اگست 2024

وحدت نیوز (لاہور) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا لاہور جعفریہ کالونی کے مرکزی امام بارگاہ میں  سالانہ مجلس عزاء سے خطاب ۔ہرسال 13 صفر المظفر شہادت حضرت سکینہ بنت الامام الحسین علیہ السلام کی سالانہ مجلس عزاء جعفریہ کالونی لاہور کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوتی ہے ۔ اس مجلس عزاء کے بانی لاہور کی معروف سماجی شخصیت جناب حکیم نجم الحسن  اور ان کے فرزند جناب عامر علی ہیں ۔ عامر علی اور آغا باقر قزلباش بھی لاہور کی فعال شخصیت ہیں اور آپس میں قریبی دوست ہیں ۔

 ہر سال کی طرح امسال بھی سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔ مجلس عزاء میں لاہور شہر اور مختلف ٹاؤنز سے مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے وابستہ تنظیمی برادران کی کافی بڑی تعداد بھی اس مجلس عزاء میں شریک تھے ۔ علامہ صاحب نے حالات حاضرہ اور ملکی وبین الاقوامی حالات پر بہت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ۔ آخر میں علامہ صاحب بی بی سکینہ بنت الامام الحسین علیہ السلام کے مصائب بیان کیے ۔ مجلس عزاء کے اختتام پر لنگر حسینی کا وسیع انتظام موجود تھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree