Print this page

سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کا صدہ اور پارہ چنار میں ریلیوں/جلوسوں کے دوران نفرت انگیز نعرے بازی پر اہم بیان سامنے آگیا

20 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا صدہ اور پارہ چنار میں ریلیوں/جلوسوں کے دوران نفرت انگیز نعرے بازی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس تشویش ناک صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ تفرقے کی آواز شیطان کی آواز ہے ،ہمیں کوئی کافر بھی کہے گا توبھی ہم  انہیں کافر نہیں کہیں گئے۔کسی بھی مسلمان کی تکفیر جرم ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے نفرت انگیز اقدام کی مذمت کرتا ہوں ،اہلسنت اور اہل تشیع بزرگان علما آگے بڑھیں اور اس انتشار کا رستہ روکیں ۔ابھی کچھ دن پہلے جنگ میں کتنے ہی جوانوں کی جان چلی گئی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree