Print this page

مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایس ایس پی جعفرآباد سے ملاقات، اسکول ٹیچر استاد اختر حسین ڈومکی کے قتل کی مذمت

19 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایس ایس پی جعفرآباد عطاء الرحمٰن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سابقہ صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جعفراباد سید اسرار حسین شاہ ضلعی نائب صدر سجاد علی نذیر حسین ڈومکی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسکول ٹیچر استاد اختر حسین ڈومکی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل افسوس ناک واقعہ ہے۔ پولیس اور ریاستی اداروں کو ڈاکوؤں کا نیٹ ورک ناکام بنانے کے لئے مجرموں کا تعاقب کرنا چاہئے۔ قیام امن کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ماہ محرم و صفر سمیت سال بھر حکومت اور پولیس کا ساتھ دیں گے۔ کیونکہ ہم اپنے وطن کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی عطاء الرحمن نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہے۔ ڈاکے کی واردات میں ملوث مجرموں کا تعاقب کریں گے۔

در ایں اثنا علامہ مقصود علی ڈومکی نے گزشتہ دنوں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسکول ٹیچر استاد اختر حسین ڈومکی کے قتل پر ان کے گھر جا کر مقتول کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چوری ڈاکے روز کا معمول بن چکے ہیں جن سے نجات کے لئے پولیس اور ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree